فضل الرحمٰن تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لینے پر آمادہ
آئین کی بالادستی کیلیے ایوان میں متبادل نئی متفقہ قرارداد لائی جائے گی،مولانا فضل الرحمٰن
آئین کی بالادستی کیلیے ایوان میں متبادل نئی متفقہ قرارداد لائی جائے گی،مولانا فضل الرحمٰن۔ فوٹو: آن لائن
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک واپس لینے کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مولانا فضل الرحمن سے حکومتی وفد نے وفاقی وزیرپرویزرشید کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں محمودخان اچکزئی اورآصف کرمانی بھی شامل تھے جبکہ جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفورحیدری، مولانا عطاء الرحمن اور اکرم خان درانی شریک تھے۔ حکومتی وفد نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے قراردادواپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی مولانافضل الرحمن کو پہنچایا جبکہ مولانا نے وفد کے ذریعے وزیراعظم کوتحریری پیغام بھجوایا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل کے بعد تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے 40 روزتک غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف قرارداد واپس لیں گے البتہ آئین کی بالادستی کیلیے ایوان میں متبادل نئی متفقہ قرارداد لائی جائے گی۔ اس موقع پروزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاکہ مولانافضل الرحمٰن نے اپنے عمل سے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیاہے۔ ایم کیو ایم کو بھی اس معاملے پررضامند کرنے کی پوری کوشش کرینگے امید ہے کہ مثبت جواب آئیگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x30ifgo_fazlur-rehman-convince_news