واسا ملازمین کی ہڑتال جاری حیدرآباد میں پانی کا بحران
سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع، شہریوں کو مشکلات، تنخواہ سے محروم ملازمین کا مظاہرہ
سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع، شہریوں کو مشکلات، تنخواہ سے محروم ملازمین کا مظاہرہ۔ فوٹو: ایکسپریس
ISLAMABAD:
ایچ ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت واسا ملازمین نے 6 ماہ سے تنخواہوں، پنشن اور دیگرواجباتکی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد شہر کا نکاسی و فراہمی آب کا نظام دوسرے روز بھی علامتی طور پر صبح 10سے 6 بجے تک 8گھنٹے کیلیے بند کیا۔
جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا جبکہ کئی جگہ سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملازمین نے سوک سینٹر سے ضلع کونسل تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔
بعد ازاں مظاہرین ریلی کی صورت میں پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر بہرام چانگ، خالد قمبرانی، انصاف لاشاری و دیگر نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے تو مجبوراً شہر کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر بندکر دیا جائے گا۔