بلدیاتی نظام کی واپسی تک جدوجہد جاری رہیگی قادر مگسی
ہر قربانی دینگے، سندھ کے عوام نے دہرا نظام مسترد کر دیا، قاسم آباد میں جلسے سے خطاب.
ہر قربانی دینگے، سندھ کے عوام نے دہرا نظام مسترد کر دیا، قاسم آباد میں جلسے سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس
ISLAMABAD:
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام دہرے بلدیاتی نظام کو مسترد کرچکے ، اسے واپس لیے جانے تک جدوجہد جاری رہے گی، چاہے اس کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔
نسیم نگر چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے عوام پورے صوبے میں ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں لیکن عوامی رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے دہرا نظام نافذ کر کے حکومت نے سندھ کے ساتھ غداری کی ہے، جس پر عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر کو پی پی نے سندھ کی تقسیم کا جشن منانے پرکروڑوں روپے خرچ کر کے صوبے کومقروض کر دیا ۔ قوم پرست مفادات اور پیسوں کے لیے نہیں ، دھرتی ماں کیلیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر کسی سے بھی پیسے لینے کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑدیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم پرستوں نے ہر آمر کا بھرپور مقابلہ کیا اور وہ مرتے دم تک سندھ کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔ ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین غلام حیدر شاہانی نے کہا کہ سندھ اس وقت انتہائی خراب صورتحال سے گزر رہا ہے، ہم بتا دینا چاہتے ہیںکہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں جسے جس کا دل چاہا تحفے میں دے دیا۔ جلسہ سے ڈاکٹر رجب میمن،حاکم زادی تھیبو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔