قانون کی بالادستی کی مثال صرف ن لیگ کے پاس ہے شکیل اعوان

بیکری کے سیلزمین کے کچھ کہنے پر ہی واقعہ پیش آیا ہوگا،مہرین راجہ

پنجاب حکومت اس ایشوپر ہیرو بننے کی کوشش کریگی،محمودالرشید،’’کل تک‘‘ میں گفتگو. فوٹو: آغا مہروز/فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے داماد کو بھی قانون کے سپرد کردیا اوراگر اس طرح کی کوئی روایت قائم ہوتی ہے تو پھر اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔


پروگرام'' کل تک''میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی کی مثال ن لیگ کے علاوہ کسی اور کے پاس نہیں، وحیدہ شاہ تھپڑ کیس میں سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا آخرکار سپریم کورٹ کو سوموٹوایکشن لینا پڑا، اسلم مڈھیانہ نے اسکول ٹیچر کو گولیاں مار کر ٹانگیں توڑ دیں اورجب پنجاب پولیس نے کارروائی کی تو کہاگیا کہ پنجاب پولیس ایشو بنارہی ہے، شہبازشریف واحد وزیراعلیٰ ہیں جس کی موئومنٹ کے لیے اسپیشل روٹس نہیں لگتے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انورراجہ نے کہا ہے کہ ملک میں وی آئی پی کلچر کو ختم ہونا چاہیے، بیکری کے سیلزمین نے بھی کچھ کہاہوگا تب ہی اس طرح کا واقعہ پیش آیا ، شہباز شریف کے داماد اگلے چند روز تک بری ہوجائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید نے کہاکہ بیکری ملازم پر تشدد کا نوٹس لینااور تحقیقات کرانا اچھی مثال ہے یہ قابل ستائش ہے لیکن پنجاب حکومت اس ایشوپر ہیرو بننے کی کوشش کرے گی، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحا ل بہت خراب ہے، ضروری سیکیورٹی ہونی چاہیے لیکن جس طرح وزیرا علیٰ پنجاب اور ان کے اہلخانہ حفاظتی دستوں میں پھرتے ہیں یہ غریب ملک کے غریب عوام پر ظلم ہے۔
Load Next Story