بارکے انتخابات میں مداخلت ججوں کا کام نہیں عاصمہ جہانگیر

عدلیہ ہمارے وقارکوبحال رہنے دے،میاں اسرار الحق کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب

عدلیہ ہمارے وقارکوبحال رہنے دے،میاں اسرار الحق کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ اگر عدلیہ کوتنقید بری لگتی ہے تو یہ وکلا کا فرض ہے کہ وہ برے کو برا اور اچھے کواچھاکہیں۔


یہ بات انھوں نے گزشتہ روزسپریم کورٹ بارکے صدارتی امیدوارمیاں اسرار الحق کے اعزارمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ بارکے انتخابات میں مداخلت کرنا ججوں کا کام نہیں اور نہ ہی انھیں ایساکرنا چاہیے، عدلیہ ہمارے وقار کو بحال رہنے دے۔ اس موقع پرمیاں اسرار نے کہا کہ ملک کے بہترمستقبل کے لیے آزاد عدلیہ انتہائی ضروری ہے، وکلا سمیت تمام مکاتب فکرکوملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے کام کرنا چاہیے۔
Load Next Story