نادہندہ سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنیکا حکم کائرہ
تقسیم کارکمپنیوںکوبلوںکی100فیصدوصولیاںیقینی بنانیکی ہدایت،فاضل بجلی صنعتی شعبے کومنتقل کی جائے،اجلاس میںفیصلہ
اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
وزارت پانی وبجلی نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوملک بھرمیںبجلی بلوںکی100فیصد وصولیوں کے اہداف کو یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نادہندہ سرکاری محکموںکی بجلی منقطع کردی جائے۔
شہری اوردیہی علاقوںمیںبجلی کی طلب میںکمی کی بنا پردستیاب فاضل بجلی صنعتی شعبے کی طرف منتقل کی جائے،یہ فیصلہ وزارت پانی وبجلی میںاعلی سطح کے اجلاس میںکیاگیا،وفاقی وزیرپانی و بجلی چوہدری احمدمختاراوروفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ کی مشترکہ زیرصدارت اجلاس میں وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھرکی تقسیم کارکمپنیوںکے سربراہان نے اپنی کمپنیوںکی کارکردگی،بجلی کی طلب اور ترسیل،بجلی بلوں کی وصولیوں،نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے اورنئے میٹروں کی تنصیب سے متعلق امورپربریفنگ دی۔
اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ عوام کوبجلی کی پیداواراورتقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز)کی جانب سے ترسیل سے متعلق تمام معلومات سے آگاہ کیاجائے اوراس ضمن میںروزانہ بنیادپروڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ڈسکوزحکام عوام کے سامنے کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ بنائے جائیں، وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی نے بتایاکہ تمام ڈسکوزسے صبح اورشام میںبجلی کی طلب اورتقسیم سے متعلق نہ صرف معلومات حاصل کی جارہی ہیںبلکہ بلوںکی وصولی،کنکشن منقطع کرنے اورنئے میٹروںکی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق رپورٹ بھی روزانہ بنیادوں پرحاصل کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختارنے ہدایت کی کہ بجلی کے بل ادانہ کرنے والے سرکاری محکموںکی بجلی منقطع کردی جائے، انھوںنے ڈسکوزسربراہان سے کہاکہ بلوںکی وصولیوں کے اہداف کوحاصل کرنے کیلیے تمام کوششیں بروئے کارلائی جائیں اوراس ضمن میںکوئی سستی اورکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاکہ صدر زرداری اوروزیراعظم پرویزاشرف کی ہدایات ہیںکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے۔