جماعتیں اورقانون نافذکرنیوالے ادارے رابطے کویقینی بنائیں اراکین اسمبلی
آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلیے ڈمپنگ پوائنٹ بنادیے،چیف میونسپل آفیسر آفاق سعید
مزمل قریشی کاگلشن اقبال ٹاؤن کادورہ،صفائی کا کام مکمل کرلیا،مختار پلیجو،نعیم آفندی. فوٹو: فائل
حق پرست ا راکین قومی وصوبائی اسمبلی عبدالوسیم خان اور خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام سیاسی جماعتیں ،بلدیاتی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوکراچی ٹائون میں عید الاضحی کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلیے بلدیاتی افسران اور قانون نافذ کرنیوالے افسران کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن ، رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل نعیم اور ڈی ایس آر آصف سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی حفاظت خود کے اصولوں پرکار بند رہ کر عوام کوہر قسم کی ممکنہ دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں،اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر آفاق سعید ، رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکے نمائندوں کے علاوہ نیوکراچی ٹائون ایڈمنسٹریشن کے افسران اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے،چیف آفیسر ٹائون ایڈمنسٹریشن نیوکراچی آفاق سعید نے کہا کہ بقرعید سے قبل تمام مساجد وامام بارگاہوں اور عید گاہوں کے اطراف اور ان کو جانے والے ہر راستے کو روشن رکھا جائے گا۔
تاکہ عید کے موقع پر عیدگاہ کو نماز کے لیے جانے والے افراد کسی پریشانی سے دوچارنہ ہوں،آفاق سعید نے بتایا کہ عید قرباں پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا گیا ہے جہاں گہرے گڑھوں میں آلائشوںکودفن کیا جائے گا اورآلائشوں کو اٹھانے کیلیے ٹائون کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی 50 سے زائد گاڑیاں جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سے سوزوکی پک اپ کرایے پرحاصل کی گئی ہیں،رکن صوبائی اسمبلی مزمل قریشی نے گلشن اقبال ٹائون میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آلائشیں مد فون کرنے کی جگہ کا معائنہ کیا،چیف میونسپل آفیسر ملیر ٹائون ڈاکٹر مختار پلیجو نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی مہم کے دوران ملیر ٹائون کے مختلف علاقوں سے سیکڑوں ٹن کچرا اٹھاکر ٹھکانے لگایا جاچکا ہے اور صفائی ستھرائی کی صورت حال بتدریج معمول پر آرہی ہے، چیف میونسپل آفیسر جمشید ٹائون نعیم آفندی نے آلائشوں کو مدفون کرنے کے لیے بنائے جانے والے ڈمپنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا۔