جاوید عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی ویسٹ تعینات کردیا گیا

اسٹریٹ کرائم و بھتہ خوری کے خاتمے کیلیے ماتحت افسران کے ساتھ مل کر کوشش کرینگے

عید پر امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائیگا،چارج سنبھالنے پر ایکسپریس سے گفتگو. ذرائع۔ فوٹو: فائل

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے جاوید عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی ویسٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


جس کے بعد انھوں نے بدھ کی رات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،جاوید عالم اوڈھو نے ایکسپریس سے بات چیت میں بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ذمے داری ہے اور وہ اس سلسلے میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی تشکیل دیں گے تاکہ شہریوں کو احساس تحفظ ہو،انھوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری پر قابو پانے کے لیے بھی ماتحت افسران کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جائے گی ، انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرامن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا تاکہ کھالوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح بہبود بھی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انھوں نے کہا کہ زون ویسٹ میں قائم تمام جوئے ، سٹے اور منشیات کے اڈوں پر فوری چھاپہ مار کارروائیوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس کی سرپرستی میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story