وزارت مواصلات کو منصوبوں کے تخمینہ جات پیش کرنیکی ہدایت

کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی اور سیکریٹری خزانہ کی عدم حاضری کا سخت نوٹس،این ایچ اے کی کارکرگی پرعدم اطمینان

ہر ادارہ ذمے داری دوسروں پرڈالتا ہے،کوئی اپناکام نہیںکرتا، گالیاں وزرا اور حکومت کو پڑتی ہیں، خورشیدشاہ کی اجلاس میں گفتگو۔ فوٹو: آن لائن/فائل

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی وترقی ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ کی اجلاس سے غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ اجلاس میںعدم حاضری پران کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جائے گی۔

اجلاس وفاقی وزیرخورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ غازی خان روڈ این سترکی خراب صورتحال کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں سیکریٹری مواصلات نے بتایاکہ این 70 کے دوحصے ہیںجن میں ویغم روڈ، کھجوری سیکشن تھری اے اورکھجوری بیویتا سیکشن تھری بی شامل ہیں، پہلے حصے کی تعمیرکا ٹھیکہ ایف ڈبلیو اوکو دیاگیا اور اس نے ستمبر2007 میں اس پرکام شروع کیا،60 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے حصے کی تعمیرکا ٹھیکہ این ایل سی کودیا گیا جو پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے تاہم زیادہ ترشاہراتی حصے ٹریفک چلنے کے کچھ عرصے کے بعد ہی ناقص ثابت ہوئے۔


خورشیدشاہ نے ڈیزائننگ ونگ کی نااہلی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموںکوکسی بھی منصوبہ کی منظوری دینے سے پہلے تمام بنیادی شرائط کومدنظررکھنا چاہیے، انھوں نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوںکے نظرثانی شدہ تخمینہ جات اورازسرنوڈیزائننگ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

اے پی پی کے مطابق کمیٹی نے این ایچ اے کی کارکرگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارے اپنی ذمے داریاں دوسروں پرڈالتے ہیں، خورشیدشاہ نے کہاکہ پلاننگ والے لکیرکے فقیرہیں،کچھ نہیںکرتے،آج تک سڑکوںکا نقشہ بھی تیارنہیںہوسکا،شارٹ روٹ سے توانائی میں بھی کافی حد تک بچت ہوسکتی ہے، ہر ادارہ اپنی ذمے داریاں دوسروں پرڈالتا ہے،کوئی اپناکام نہیںکرتا، گالیاں وزرا اور حکومت کو پڑتی ہیں۔
Load Next Story