بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 12 فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کیا، تربت میں بس پر فائرنگ

کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کیا، تربت میں بس پر فائرنگ۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS:
ضلع کوہلو میں کالعدم تنظیموں کے 12 فراری کمانڈر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ثاقب مری، مولابخش، محمد خان، شابو، شیر گل، باز گل، محمد گل، میر گل اقوام مسوری بگٹی کنود خان، نورعلی، رازق اور محمد خان نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کیا۔ مقامی انتظامیہ نے تمام افراد سے ملک وقوم سے وفاداری کرنے کا حلف لیا، انھیں حکومتی اقدام کے تحت راشن اور نقد رقوم بھی فراہم کی گئیں، ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔


پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایک اورکارروائی میں ایف سی اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسئی سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب طالبان کمانڈر کو گرفتار کرلیا جو گزشتہ روز ہی وزیرستان سے آیاتھا۔ ایک اور کارروائی میں حساس ادارے اور ایف سی نے نوشکی کے علاقے سے کالعدم تنطیم کے 3 شدت پسندوں کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
Load Next Story