پاک پی ڈبلیوڈی میںخلاف ضابطہ 746 بھرتیوں کی تحقیقات کافیصلہ

مزارلعل شہبازقلندرآرائش کیس میں سمیر لمیٹڈکیخلاف تحقیقات ختم،معاملہ محکمہ اوقاف کے سپرد

مزارلعل شہبازقلندرآرائش کیس میں سمیر لمیٹڈکیخلاف تحقیقات ختم،معاملہ محکمہ اوقاف کے سپرد فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے سینئرجوائنٹ سیکریٹری مولا بخش اعوان، پاک پی ڈبلیوڈی کے سابق ڈی جی گلاب ضمیر اور دیگرکیخلاف ایک مقدمے میں تحقیقات کی منظوری دے دی ہے ۔


ان افرادپراختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 2011میں بھرتیوں میں پابندی کے باوجودپاک ڈبلیو ڈی میںڈیلی ویجز اورورک چارجزکی بنیاد پر 746 افراد کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ اس ضمن میں بدھ کو چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈکااجلاس ہواجس میںکنال موٹرکیس میں ملزمان قیصر نذیر،محسن عباسی، حافظ عثمان یوسف، آمنہ قیصر اوردیگرکی جانب سے27.27 ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظورکرلی گئی جبکہ پی ایس اوکے ان حکام کیخلاف شکایات کی تصدیق کی منظوری دی۔

جن پر الزام ہے کہ انھوں نے غیرقانونی طور پر بولی دہندہ سے میکسکو نامی کمپنی کوبیس آئل کا ٹھیکہ دیکرخزانے کو 258ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔بورڈ نے بلال کمال فاروقی نامی شخص کیخلاف تحقیقات ختم کرنیکی بھی منظوری دی کیونکہ انکا دوسرے فریق برکلے بینک سے معاملہ طے پا گیا ہے۔ مزارلعل شہباز قلندرکی تزئین و آرائش میںکروڑوں کی خوردبردکے مقدمے میں سمیر ڈیزائنزلمیٹڈکے ایم ڈی سمیر شاکرمحمودکیخلاف تحقیقات ختم کرتے ہوئے یہ معاملہ محکمہ اوقاف کو بھجوانے کی منظوری دی ہے۔ایک اورکیس میںادارہ کسان کے ایگزیکٹوکمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفرالطاف، سی ای اوعامرالدین اوردیگرکیخلاف مزید تحقیقات پنجاب کی انسداد بدعنوانی ادارے کو سپردکرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story