ملالہ پرحملہ تمام افغان بچیوں پر حملہ ہےحامد کرزئی
افغانستان ملالہ پرحملے کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہا ہے ،اسفندیار ولی کو خط
افغانستان ملالہ پرحملے کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہا ہے ،اسفندیار ولی کو خط۔ فوٹو: فائل
افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پرحملہ تمام افغان بچیوں پر حملہ ہے۔
افغانستان ملالہ پرحملے کے دکھ کو پوری طرح محسوس کررہا ہے ،ملالہ اور ان کی ساتھی طالبات پر حملہ اسلام وانسان دشمن عناصر کی ایک بھیانک سازش ہے جس کا مقصد بچیوں کی تعلیم کا راستہ روکنا اور جہالت کا راج قائم کرنا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان کے نام ایک خط میں افغان صدر نے کہا ملالہ یوسف زئی پرمذموم حملہ نہ صرف اخلاقی اقدار کی پامالی ہے بلکہ افغان روایات کے بھی خلاف ہے کیونکہ پختون معاشرے میں خواتین پر ہاتھ اٹھانے کی کوئی گنجائش نہیں۔
اس حملے کے خلاف پوری دنیا اور خصوصاً پاکستان اور افغانستان میں جو آوازیں اٹھیں انھیں ایک مستقل حیثیت دینے کی ضرورت ہے اور ان آوازوں کو خاموش نہیں ہونا چاہیے،انھوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ جہالت کے آلہ کاروں اورتاریکی کے علمبرداروں کے خلاف فوری اور عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔