باجوڑمیرعلی میں افغانستان سے راکٹ حملے4افرادزخمی
باجوڑ ایجنسی اورشمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے میزائلوں کمسن بچی اور2خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے.
باجوڑ ایجنسی اورشمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے میزائلوں کمسن بچی اور2خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل
افغانستان سے باجوڑ ایجنسی اورشمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے میزائلوں کمسن بچی اور2خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ روز افغان شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقوں مینہ ،گبرے ،بانڈگئی میں 12میزائل فائر کیے جو مقامی آبادی پر گرنے سے ایک بچی خاشیہ بی بی زخمی ہوگئی۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے سرحدی علاقے میں بھی سرحد پار سے 4راکٹ داغے گئے ، ایک راکٹ گھر پرگرنے سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہنگو کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ادھر پشاور کے نواحی علاقہ ماشگو گگر میں پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ، زور دار دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا، پولیس نے 15 منٹ تک جوابی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بڈھ بیر میں مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔