ڈاکٹر سعید کا اغوا پی ایم اے کی بلوچستان بھر میں ہڑتال

مغوی ڈاکٹر کو 30 اکتوبر تک بازیاب نہ کیا گیا تو اجتماعی طور پر استعفے دینگے، ڈاکٹر سلطان.

مغوی ڈاکٹر کو 30 اکتوبر تک بازیاب نہ کیا گیا تو اجتماعی طور پر استعفے دینگے، ڈاکٹر سلطان. فوٹو فائل

ISLAMABAD:
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایل آر بی ٹی کے ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تین روزہ ہڑتال شروع کردی۔


پی ایم اے نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی اور ڈاکٹروں کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے30 اکتوبر تک الٹی میٹم دے دیا ملزمان کی عدم گرفتاری اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر تمام ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں سے اجتماعی طور پر مستعفی ہوجائیں گے، اس بات کا فیصلہ پی ایم اے کے جنرل باڈی اجلاس میں کیاگیا جو صوبائی صدر ڈاکٹر سلطان ترین کی صدارت میں سول ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہڑتال کے دوران صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی، پی ایم اے کے مطابق بدھ سے تین دن کے لیے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز جنرل آپریشن تھیٹرز بند رہیں گے اور وارڈز کا بھی بائیکاٹ کیا جائیگا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سعید احمد خان کے اغواء کیخلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روزہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔
Load Next Story