بہاولپور کے عوام صوبہ بحالی کیلیے سڑکوں پر نکل آئیں درانی

الیکشن میں دھوکے سے بچنے کیلیے ہر امیدوار سے بہاولپور صوبے کا حلف لیا جائے

مقامی قائدین صوبہ بحال کرائیں ورنہ عوام انہیں الیکشن میںکامیاب نہیں کرائینگے، خطاب۔ فوٹو: فائل

بحالی صوبہ تحریک بہاولپور کے قائد و سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک کیلیے بچہ بچہ اب سڑکوں پر آنے کو تیار ہے، حقوق غصب کرنیوالوں کا اب محاسبہ کیا جائے گا۔


گوٹھ رضا میںکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل بہاولپور کے عوام اپنے صوبے کی بحالی کیلیے سڑکوں پر آجائیں۔ الیکشن مہم کے دوران مقامی سیاسی امیدوار بہاولپور کے صوبے کے نام سے بلیک میل کرینگے اور بعد میں منتخب ہوکر بہاولپور عوام کو دھوکہ دینگے لہذا اس دھوکے سے بچنے کیلیے امیدواروں سے بہاولپور صوبہ کا حلف لیں۔ بہاولپور کے مقامی قائدین الیکشن سے قبل صوبہ بحال کرائیں ورنہ عوام انہیں الیکشن میں کامیاب نہیں کرائینگے۔
Load Next Story