للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ پر قابض بگ تھری کو ’تین سانپ‘ قراردے دیا
بگ تھری دراصل کرکٹ میں تین سانپوں کی مانند ہیں، آپ کو انھیں گردن سے پکڑکر سرکچل دینے کی ضرورت ہے
بگ تھری دراصل کرکٹ میں تین سانپوں کی مانند ہیں، آپ کو انھیں گردن سے پکڑکر سرکچل دینے کی ضرورت ہے:فوٹو: فائل
DEBRECEN:
انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ پر قابض بگ تھری کو 'تین سانپ' قرار دے دیا۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ اورآسٹریلیا نے بھارت کو عالمی کرکٹ پرقبضے میں مدد فراہم کی، بگ تھری دراصل کرکٹ میں تین سانپوں کی مانند ہیں، آپ کو انھیں گردن سے پکڑکر سرکچل دینے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر کرکٹ باقی نہیں رہے گی۔ یاد رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں آئی سی سی کی متوازی باڈی قائم کرنے کی پلاننگ کا انکشاف کیا تھا جسے اولمپک موومنٹ سے منظور کرانے کا منصوبہ تھا۔