قائمہ کمیٹی کانیوی کے آپریشنلترقیاتی منصوبوں پر اظہاراطمینان
اراکین کانیول ہیڈکوارٹرزکادورہ،نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پربریفنگ دی.
صلاحیتوں میںاضافے کیلیے سہولیات کی دستیابی میں کمیٹی کے تعاون،حکومت کی مددکی یقین دہانی. فوٹو: آئی این پی
سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع اوردفاعی پیداوارکے اراکین نے سینیٹر مشاہدحسین سیدکی سربراہی میں بدھ کونیول ہیڈکوارٹرزکادورہ کیاجہاںانھوںنے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدآصف سندیلہ سے ملاقات کی۔
اراکین کوموجودہ میری ٹائم سیکیورٹی اورخطے میںامن واستحکام کے سلسلے میںپاکستان نیوی کے کردار پربریفنگ دی گئی۔کمیٹی اراکین نے پاکستان کے میری ٹائم اثاثوںکی حفاظت میںپاکستان نیوی کے آپریشنل اورترقیاتی منصوبوںکو سراہا۔ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی نے پاکستان کے میری ٹائم اثاثوںکی حفاظت کے لیے پاکستان نیوی کے بنائے گئے آپریشنل اورترقیاتی منصوبوںپراطمینان کااظہارکیا۔
کمیٹی نے ساحلی علاقوںمیں مختلف سہولیات کی دستیابی کے سلسلے میںپاکستان نیوی کی کوششوںکوبھی سراہاجوبلوچ عوام کی سماجی ومعاشی حالت کوبہترکرنے میںمددگارثابت ہو ں گی۔کمیٹی نے پاکستان نیوی کی صلاحیتوں میں مزید اضافے اوراس کی ضروریات پوراکرنے کے لیے سہولیات کی دستیابی میںاپنے تعاون اورحکومت پاکستان کی مددکایقین دلایا۔