حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ سے مزید84 پوائنٹس کی کمی
کاروباری حجم منگل کی نسبت24.20 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ 5 لاکھ91 ہزار840 حصص کے سودے ہوئے
کاروباری حجم منگل کی نسبت24.20 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ 5 لاکھ91 ہزار840 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل
داخلی سیاست ودیگرشعبوں کے حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری کی غیرواضح سمت اور غیرملکیوں کی فروخت بڑھنے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیسرے دن بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 35500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی اور سرمایہ کاروں کے17 ارب59 کروڑ روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ابتدائی نصف دورانیے میں اوجی ڈی سی ایل، لکی سیمنٹ، حبکو، فوجی فرٹیلائزر، داؤد ہرکولیس ودیگر کمپنیوں میں بڑھتی ہوئی خریداری کے سبب 222.66 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن دوسرے نصف دورانیے میں ایم سی بی بینک، کے الیکٹرک، ٹی آرجی سمیت دیگر درمیانے درجے کے حصص میں فروخت بڑھنے اور پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوئے اور مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی۔
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر2 کروڑ 8 لاکھ74 ہزار557 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں نے91 لاکھ56 ہزار825 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں37 لاکھ75 ہزار955 ڈالر، میوچل فنڈز65 لاکھ30 ہزار336 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں32 لاکھ78 ہزار988 اور دیگر آرگنائزیشنز نے11 لاکھ40 ہزار 559 ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس84.45 پوائنٹس گھٹ کر 35461.58 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 55.60 پوائنٹس کمی سے 21748.38 اور کے ایم آئی30 انڈیکس26.78 پوائنٹس کی کمی سے59099.24 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت24.20 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ 5 لاکھ91 ہزار840 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار392 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں161 کے بھاؤ میں اضافہ، 215 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔