شپ اونر کالج طلبا تنظیموں میں تصادم موٹرسائیکل نذر آتش
نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا
شپ اونرکالج نارتھ ناظم آباد میں ہنگامہ آرائی کے بعد صورتحال پر قابو پانے کیلیے رینجرز اہلکار الرٹ کھڑے ہیں .فوٹو : پی پی آئی
لاہور:
شپ اونر کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا ، نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔
پولیس نے بذریعہ سرکار مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق شب اونر کالج میں 2 طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی تصادم کی شکل اختیار کر گئی،نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا،ایس ایچ او شارع نور جہاں راجہ طارق نے بتایا کہ موٹر سائیکل کی صرف سیٹ جلی ہے ،پولیس نے بذریعہ سرکار ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر اعظم شاہ کی مدعیت میں دونوں طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔