اصل سیاست تو انسانیت کی فلاح ہے مقررین

شہلا رضا،نعمت اللہ خان،ڈاکٹرمعراج الہدی کا الخدمت اسپتال میں تقریب سے خطاب

پاکستان میں 10 فیصد افراد ہیپاٹائٹس بی اورسی پوزٹیو کا شکار ہیں۔ فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما وڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ الخدمت نے خدمت کے ذریعے اعتماد پیدا کیا ہے۔


جو لوگ کام کرتے ہیں ان کا کام بھی نظر آتا اور وہ خود بھی نظر آتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کی رفاحی تنظیم الخدمت کے تحت ناظم آباد میں قائم الخدمت اسپتال میں ہیپاٹائٹس بی سی ایچ آئی وی ایڈز اور خون کے دیگر امراض کے تجزیے کیلیے لگائی جانے والی ڈیڑھ کروڑ مالیت کی جدید ترین E-170 موڈیولر مشین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کی ،تقریب سے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا، شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کا مطلب دشمنی نہیں ہے، اختلاف نظریے کا ہوتا ہے۔

اصل سیاست تو انسانیت کی فلاح ہے، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم نے بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے ، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی تنہا کچھ نہیں کرسکتیں سب کو مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنا ہوگی، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہاکہ پاکستان میں 10 فیصد افراد ہیپاٹائٹس بی اورسی پوزٹیو کا شکار ہیں، ہم آئندہ مالکیولر ڈپارٹمنٹ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story