کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر کا 4 روزکا جسمانی ریمانڈ
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سو سے زاید ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ، پولیس
13بھارتی ماہی گیروںکوجیل بھیج دیا،مدعی کا ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار ۔فوٹو : فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ذوالفقار نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل کے الزام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر قاسم رشید کو 22 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔
جمعرات کو سی آئی ڈی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اور بھاری اسلحہ برآمد کیا تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سو سے زاید ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ،مزید تحقیقات سے اہم انکشاف کی توقع ہے اور 14یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پاکستان کی سمندری حدور کی خلاف ورزی اور فارن ایکٹ کے الزام میں گرفتار 13بھارتی ماہی گیروں کو14روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی امینہ نذیر کی عدالت میں دوران سماعت ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزمان شرافت علی اور فیاض خان کو انکے وکلا محمد حنیف سماء اور آعظم خان کی موجودگی میں مدعی کی جانب سے شناخت نہ کرنے پر فوری رہا کردیا ، عدالت نے مدعی وقار احمد کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔