تنخواہوں سے محروم واسا حیدرآبادملازمین کا احتجاج جاری
شہرکا فراہمی و نکاسی آب کا نظام احتجاجاً 8گھنٹے بند، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
یونین رہنمائوں کا انتظامیہ کی بے حسی پر اظہار افسوس، مستقل بنیاد پر پانی بند کرنے کی دھمکی
ISLAMABAD:
واسا ملازمین نے تنخواہوں و پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجاً شہر کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا اور مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر واسا حیدرآباد ملازمین نے 6 ماہ سے تنخواہیں و دیگر واجبات نہ ملنے کیخلاف شہرکا نکاسی و فراہمی آب کا نظام تیسرے روز بھی علامتی طور پر صبح 10 سے شام 6 بجے تک بندکر دیاجس کے نتیجے میں لطیف آباد یونٹ نمبر12، 8، خدا حافظ بورڈ، تلسی داس روڈ، تین نمبر تالاب، ریلوے اسٹیشن کے اطراف سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع ہو گیا جہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
دوسری جانب ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے تلسی داس پمپنگ اسٹیشن پر علامتی بھوک ہڑتال کی۔ بہرام چانگ، راجہ پالاری، اعجاز احمد و دیگر نے بتایا کہ ملازمین اپنے حق کیلیے 3 روز سے سراپا احتجاج ہیں لیکن انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اگر انتظامیہ نے اپنی روش نہ بدلی تو مستقل بنیادوں پر شہر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کردیا جائیگا۔