فتح کے بعدآسٹریلوی پلیئرز کاکپتان مائیکل کلارک کو گارڈ آف آنر
مائیکل کلارک نے چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی پر ایشز گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
مائیکل کلارک نے چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی پر ایشز گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ فوٹو : فائل
لاہور:
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان مائیکل کلارک کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
جنھوں نے آخری مرتبہ انٹرنیشنل مقابلے میں بیگی گرین کیپ اپنے سر پر سجائی تھی، اس طرح اس میچ کے ساتھ ہی اوپنر کرس روجرز کا بھی کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
کھلاڑیوں نے فیلڈ پر ہی اپنے ان دونوں ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ سپورٹنگ اسٹاف نے سیڑھیوں پر ان سے مصافحہ کرکے شاندار کیریئر پر مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ انھوں نے چوتھے ٹیسٹ میں ناکامی پر ایشز گنوانے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔