ڈومیسٹک کے نئے فارمیٹ پر پی سی بی سے بات کروں گا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی
ڈومیسٹک کرکٹ نظام پر بورڈ اور کے سی سی اے کا تنازع حل ہونے سے کرکٹ اور کرکٹرز کو فائدہ پہنچے گا، شعیب احمد صدیقی
ڈومیسٹک کرکٹ نظام پر بورڈ اور کے سی سی اے کا تنازع حل ہونے سے کرکٹ اور کرکٹرز کو فائدہ پہنچے گا، شعیب احمد صدیقی ۔ فوٹو: فائل
WAH:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ڈومسیٹک کرکٹ کے نئے سیٹ اپ پر کے سی سی اے کے تحفظات سمیت دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے پی سی بی سے رجوع کیا جائے گا۔
ڈومیسٹک مقابلوں میں 2 ٹیمیں کراچی کا حق ہے، انھوں نے ان خیالات کا اظہارکے سی سی اے کے زیر اہتمام اتوارکونیشنل اسٹیڈیم میں کمشنر کراچی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015 کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا ، انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاوشوں کے سبب امن کے راستے پر چل نکلنے والے شہرقائد میں آئندہ بھی امن وامان کی صورتحال بہتر رہے ۔
کراچی ملک میں کرکٹ کی نرسری کی سی حیثیت رکھتا ہے، جس نے پاکستان کو عظیم کرکٹرز دیے،آج بھی ہزاروں نوجوان کھیل میں بہترمستقبل کے لیے کوشاں ہیں، انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نظام پر بورڈ اور کے سی سی اے کا تنازع حل ہونے سے کرکٹ اور کرکٹرز کو فائدہ پہنچے گا، ڈومیسٹک ایونٹس میں ہمیشہ اس شہر کی 2 ٹیمیں شرکت کرتی رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں میں خود ذاتی طور پر چیئرمین پی سی بی شہر یارخان سے رابطہ کروں گا جبکہ بورڈ سے تحریری طورپر بھی رجوع کیا جائیگا۔