پیپلزپارٹی نے سندھ کو تقسیم کردیابڑا الائنس بن رہاہےثنا اللہ

ہمارے رہنماؤں کے گھروں پرکریکرپھینکنے والان لیگ کے لیڈرکا رشتے دارہے،شرجیل

ہمارے رہنماؤں کے گھروں پرکریکرپھینکنے والان لیگ کے لیڈرکا رشتے دارہے،شرجیل ، فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ن لیگ پر الزامات لگانا کوئی نئی بات نہیں۔


اس سے قبل بھی شرجیل میمن نے الزامات لگائے لیکن بعد میں وہ الزامات ہی رہے، ان الزامات کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ پروگرام "ٹودی پوائنٹ" میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اگر ان کو پتہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں پر کریکر کس نے پھینکے تو اس کو گرفتا رکرکے عدالت میں پیش کردیں۔ قوم پرست ہونا کوئی برائی نہیں، اگر وہ اس ملک اور اس کے آئین وقانون کو مانتے ہیں تو ٹھیک ہے وہ ہمارے بھائی ہیں۔ سندھ میں بہت جلد پیپلزپارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاکہ یہ سمجھنا کہ پیپلزپارٹی کاووٹ بینک کم ہوا ہے یا ہماری مقبولیت کم ہوئی ہے تویہ بہت بڑی غلطی ہے۔

ہماراقوم پرستوں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی پر کوئی پریشر ڈالنا چاہتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے گھروں پر کریکر پھینکنے والا کوئی اور نہیں اسد چانڈیو تھا جو ن لیگ کے رہنما امداد چانڈیو کا رشتہ دار ہے اور ہمارے پاس اس کے ثبوت بھی موجودہیں۔سندھ قوم پرست رہنما ایاز پلیجو نے کہاکہ مولابخش چانڈیو جھوٹ بولتے ہیں کہ میرے والد نے بینظیر بھٹو سے سینیٹ کی سیٹ مانگی تھی، اگر ایسا ہوا تھا تو اس کا کوئی ثبوت پیش کریں۔ میں پیپلزپارٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ الیکشن لڑلیں ،اگر میں نے ان سے نصف ووٹ بھی لیے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کرلے تو جائز ،اگروہ پنجاب حکومت میں ن لیگ کے ساتھ شامل ہوجائے تو جائز، اگر پیپلزپارٹی اے آرڈی کے ساتھ مل جائے تو جائز اور اگر قوم پرست کسی اور سے بات کرلیں تو ناجائز ہے۔
Load Next Story