قوم ڈرون حملوں وآپریشن کیخلاف قبائلیوںکاساتھ دےڈاکٹرقدیر

حکومت آپریشن کرکے ملالہ جیسے ہزاروں قبائلی بچوں کے خون سے اپنادامن داغدارنہ کرے

آپریشن کی خبروں پر مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے،شمالی وزیرستان کے جرگے سے ملاقات . فوٹو: فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہاکہ ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ ڈرون حملوں اور آپریشن کیخلاف یک زباں ہوکراپنے قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیں۔


انھوں نے یہ بات شمالی وزیرستان کے جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جاری پریس ریلیزکے مطابق ملک دراز خان طوری خیل وزیرکی قیادت میں شمالی وزیرستان کے جرگے نے اسلام آباد میں ملاقات کی اورشمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہارکیا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبروں پرعلاقے کے عوا م میں شدید تشویش اورخوف پایاجاتاہے علاقے کے قبائل نے ڈاکٹر عبدالقدیرسے درخواست کی کہ وہ اس اہم معاملے پر پوری قوم کو آگاہ کریں اور حکومت سے آپریشن نہ کرنیکی بات کریں آپریشن میںاور اس کے بعد کی حالات کی ذمے داری علاقے کے قبائل اپنے ذمے نہیں لے سکتے ۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے جرگے کویقین دلایا کہ وہ آپریشن سے پیدا ہونے والے مسائل سے پوری قوم کوآگاہ کرینگے اور حکومت سے درخواست کرینگے کہ وہ اس آپریشن کے ذریعے شمالی وزیرستان کے عوام کیلیے اورملک کیلیے مشکلات پیدا نہ کریں۔ ڈاکٹرقدیرخان نے ڈرون حملوں کی بھی مذمت کی اور قبائلی عوام سے ہمدردی کااظہارکیااورحکومت کومتنبہ کیا کہ وہ ہزاروں ملالہ یوسفزئی جیسے بچوں کے خون سے اپنادامن داغدار نہ کرے۔
Load Next Story