ایران کیخلاف جنگ کی تیاریاں امریکی فوجی مشترکہ جنگی مشقوں کیلیے اسرائیل پہنچ گئے

مشقیں ’’چیلنج 2012‘‘ 3ہفتوں تک جاری رہیں گی، یورپ اور بحیرہ روم کے ممالک سے بھی ڈھائی ہزار فوجی شامل ہونگے

سینیٹ کمیٹی کا شہداکے ورثا و زخمیوںکا پیکیج دیگر فورسز کے برابرکرنے کی سفارش، فوٹو: فائل

KARACHI:
ایران کے خلاف جنگ کی تیاریوں کے سلسلے میں امریکا کے ایک ہزار فوجی اسرائیلی فوج کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کیلیے تل ابیب پہنچ گئے۔


امریکی فوج کے تھرڈ ایئر فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کریگ فرینکلین کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی فوج کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقیں ''چیلنج 2012'' رواں ماہ کے آخر سے شروع ہو کر 3 ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی مشق اس سے پہلے 2009 میں کی گئی تھی۔

جبکہ حالیہ مشقیں پہلے سے بھی بڑے پیمانے پر ہونگی۔ ذرائع کے مطابق مشقوں میں یورپ اور بحیرہ روم کے ممالک سے بھی اضافی اڑھائی ہزار فوجی شامل ہونگے۔ ان مشقوں کیلیے فوجیوں کو اسرائیل میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جائیگا۔
Load Next Story