بل نہ دینے پردرجنوں سرکاری دفاترتعلیمی اداروں کی بجلی منقطع
103ریلوے اسٹیشن،80 کالونیز، 3تھانے، حاجی کیمپ کے کنکشن بھی کاٹ دیے گئے
103ریلوے اسٹیشن،80 کالونیز، 3تھانے، حاجی کیمپ کے کنکشن بھی کاٹ دیے گئے، فوٹو : فائل
لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں نے نادہندہ سرکاری محکموں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں دفاتر کی بجلی منقطع کر دی۔
جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ہیڈکوارٹرز کی بجلی منقطع کرنے پر لیسکوسب ڈویژن بیدیاں روڈ کے 6 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا، ایکسیئن ڈیفنس خالد سعید نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ہیڈکوارٹر پونے دوکروڑ روپے کا نادہندہ تھا جس پر ٹیم نے ان کاکنکشن منقطع کیا، اس دوران اہلکاروں نے اہلکاروں کویر غمال بنا لیا اوران کی رہائی کے لیے کنکشن بحال کرنے کی شرط عائد کی۔
بعد ازاں افسروں کی مداخلت پرچھوڑ دیا گیا، دریں اثنا لیسکو ٹیموں نے لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی پرپی ڈبلیوپی ، سی این ڈبلیو ، پی ایچ اے، آڈیٹرجنرل آف پاکستان، محکمہ بہبود آبادی، ہوم النامکس کالج، پٹوارخانہ اچھرہ، محکمہ آبپاشی، شاہی قلعہ، ایڈمنسٹریٹر بادامی باغ ڈائریکٹراواینڈ ایم، چیف اکائونٹنٹ، ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ' حاجی کیمپ اورکوئین میری کالج گرلزہاسٹل کی بجلی کاٹ دی، بادامی باغ سب ڈویژن نے بل ادا نہ کرنے پر اسٹریٹ لائٹس ، رنگ روڈ اور واسا کے 16کنکشنزمنقطع کردیے۔ تھانہ اقبال ٹائون ، تھانہ ڈیفنس اے اور بی کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔
دریں اثنا 35 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تقسیم کار کمپنیوں نے 103 ریلوے اسٹیشنوں، 80 رہائشی کالونیوں، ورکشاپوں، اسپتالوں اور دفاتر کے کنکشن کاٹ دیے۔