ہربھجن کولمبو میں رکشہ چلانے لگےپہلی سواری کوہلی اور بنی کی ملی
بھارت کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط ترین پوزیشن کے باوجود حیران کن طور پرناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا
دوسرے میچ سے ڈراپ ہونے والے ہربھجن سنگھ نے وہاں باقاعدہ آٹو رکشہ چلانا شروع کردیا:فوٹو : فائل
سری لنکا سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کولمبو میں موج مستی شروع کردی، دوسرے میچ سے ڈراپ ہونے والے ہربھجن سنگھ نے وہاں باقاعدہ آٹو رکشہ چلانا شروع کردیااور انھیں پہلی سواری بھی کپتان ویرات کوہلی اور آل رائونڈر اسٹورٹ بنی کی صورت میں ملی۔
ہربھجن نے گذشتہ روز تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے آٹورکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھی جبکہ کوہلی اور بنی پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔ صرف یہی نہیں بھارتی کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن سے بھی دل بہلایا۔ اس کھیل سے لطف اندوز ہونے والوں میں بھی ویرات کوہلی پیش پیش تھے، ان کے ساتھ تصویر میں ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور چتیشورپجارا بیڈمنٹن کورٹ میں اپنی صلاحیتوں کی آزمائش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط ترین پوزیشن کے باوجود حیران کن طور پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، ٹیم اس نے کولمبو کے پی سارا اوول پر میزبان سائیڈ سے بھرپور بدلہ لیتے ہوئے 278 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، اس طرح تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوچکی ہے، تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب پر شروع ہوگا۔