منیشاکی ’’مس نیپال یوایس‘‘ اور’’واک ٹو ری بلڈ نیپال‘‘ میں شرکت
مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی لڑکیاں جلد فیشن اورایکٹنگ میں اپنا نام بنائیں گی ،منیشا
مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی لڑکیاں جلد فیشن اورایکٹنگ میں اپنا نام بنائیں گی ،منیشا۔ فوٹو : فائل
امریکا کی نیویارک سٹی میں ہونے والے ''مس نیپال یوایس' ' اور'' واک ٹوری بلڈ نیپال '' میں بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیے۔
ایونٹ کے انعقاد کا مقصد جہاں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا وہیں نیپال میں آنیوالے زلزلہ کے بعدبحالی کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا بھی تھا۔ایونٹ میں گزشتہ برس مس پاکستان یوایس کا ٹائٹل جیتنے والی عاتکہ فیروز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جہاں نوجوان ماڈلز کی ریمپ پرواک، میوزک پروگرام کوانجوائے کیا، وہیں انھوں نے نیپال کی بحالی کے لیے دل کھول کرعطیات دیے۔
بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ کاکہنا تھا کہ امریکا میں بسنے والے مختلف ممالک کے لوگوں نے جس طرح سے نیپال سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے اپنے عطیات دیے ہیں، اس کودیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''مس نیپال یوایس'' میں حصہ لینے والی نیپالی حسیناؤں کودیکھ کربھی بہت اچھا لگا اورمجھے امید ہے کہ یہ حسینائیں بہت جلد فیشن اورایکٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گی۔