جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کیلیے 62 پلیئرز کی طلبی
جونیئر ایونٹ 11 سے 18 اکتوبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا جائے گا
سلطان آف جوہر ٹورنامنٹ کی اسلام آباد میں تیاریاں،طاہر زمان کے زیرسربراہی کوچنگ پینل پہلی ذمہ داری نبھائے گا فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پی ایچ ایف نے جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کیلیے62پلیئرز کو طلب کر لیا،سلطان آف جوہر ٹورنامنٹ کی تیاریاں آج سے اسلام آباد میں ہوں گی،طاہر زمان کے زیرسربراہی کوچنگ پینل پہلی ذمہ داری نبھائے گا،
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں عبرتناک شکست سے اولمپکس سے باہر ہونے کے بعد پاکستان میں ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، قوم کو افسردہ کرنے اور ملکی کھیل کی تباہی کے ذمہ داروں کو کافی حد تک عہدوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے، فیڈریشن کے صدر، سیکریٹری اور ٹیم کے ہیڈکوچ سمیت بعض دیگر آفیشلز استعفے دے چکے جبکہ ان کی جگہ کئی نئے لوگوں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں نئے صدرخالد ساجد کھوکھر نے پریس کانفرنس میں جونیئر کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا، طاہر زمان کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا، ان کا ساتھ دینے کے لیے ذیشان اشرف اور محمد عرفان پر اعتماد کا اظہار ہوا۔ پی ایچ ایف کی نئی انتظامیہ نے تمام عہدوں پر تعیناتیاں کرنے کے اگلے ہی روز 11 سے18 اکتوبر تک ملائیشیا میں شیڈول سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا،62 منتخب کھلاڑی جمعے کی شام 5 بجے تک اسلام آباد اسپورٹس بورڈ کے جناح اسٹیڈیم میں واقع نصیر بندہ اسٹیڈیم میں طاہر زمان کو رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔
ان کیساتھ اسسٹنٹ کوچز ذیشان اشرف اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمد عرفان بھی ہونگے۔پی ایچ ایف کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں میں 9 گول کیپرز، 8 فل بیکس، 15 ہاف بیکس اور 30 فارورڈز کو رکھا گیا ہے۔ گول کیپرز میں منیب الرحمان (ریلویز) ، طلال خالد (واپڈا) ، عدیل راؤ (پنجاب) ، حافظ علی عمیر (پاک بورڈز) ، علی حیدر (پی آئی اے) ، عثمان غنی (بہاولپور)، علی رضا، شیراز اور عثمان ملک (نیشنل بینک ) شامل ہیں۔ فل بیکس میں نیشنل بینک کے مدثر علی، عابد بھٹی، پنجاب کے شاہ فیصل محمد انور، علی رضا، پی آئی اے کے عاطف مشتاق اور عاقب اور واپڈا کے محمد احد کو رکھا گیا ہے ۔
ہاف بیکس میں سکندر علی (نیشنل بینک)، محمد جنید کمال ( نیشنل بینک)، ابوبکر (پی آئی اے)، غضنفر علی (واپڈا)، وسیم عباس(واپڈا)، محمد قاسم (واپڈا)، محمد عاصم (پنجاب)، علی حیدر رضا(لاہور)، محمد علی (ایس ایس جی سی)، فیضان جونٹی (نیشنل بینک)، تنظیم الحسن (پی آئی اے)، محمد فیصل قادر(نیشنل بینک)، حماد شکیل بٹ (نیشنل بینک) محمد عثمان (پنجاب) اور جاوید ریاض (ریلویز) شامل ہیں۔
فارورڈز میں محمد اظفر یعقوب(پی آئی اے)، نوہیز زاہد ملک (پی آئی اے)، شان ارشاد(نیشنل بینک)، سمیع اللہ(کے پی کے)، علی رضا (نیشنل بینک) ، محسن صابر (پنجاب)، عاطف(پنجاب)، بلال محمد (واپڈا)، محمد نوید (واپڈا)، فرحان (کسٹمز)، اسفند ( بلوچستان)، عامر ( پی آئی اے)، الیاس( پی آئی اے)، محمد عتیق ( نیشنل بینک)، عمار حمدی(واپڈا )، جنید منظور( واپڈا)، رانا سہیل( پی آئی اے)، محمد شعیب(پنجاب )، محمد ریحان ( پنجاب)، تیمور (نیشنل بینک)، محمد عمیر(واپڈا)، محمد دلبر(نیشنل بینک)، حافظ رضوان علی(ایس ایس جی سی) ندیم (ایس ایس جی سی )، محمد عرفان (واپڈا)، عدنان انور( واپڈا)، بلال قادر( نیشنل بینک)، سہیل انجم( واپڈا)، ایوب علی( نیشنل بینک) اور اویس الرحمان (پی آئی اے) شامل ہیں۔