محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کرڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیاٹی وی رپورٹ

محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے

محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے۔:فوٹو: فائل

ملزم محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کااعتراف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے کیا۔


آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ اپنے اعترافی بیان میں ملزم محسن علی نے کہا کہ کاشف نے اسکے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تفتیش مکمل کرنے کے بعد جلد برطانیہ واپس چلی جائے گی،عمران فاروق نے مزاحمت کی جس میں کاشف معمولی زخمی ہوا،اسے اور کاشف کو لندن بھیجنے میں معظم علی نے سہولت کار کا کردارادا کیا جبکہ پاکستان واپسی پر بھی وہ ایئرپورٹ پر ہماری آمد کامنتظر تھا اور اس سے ملاقاتیں کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھیں، محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے۔
Load Next Story