سگریٹ اور شراب سے دوری کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی کامیابیوں کا راز
کوئی ہدف مقرر کریں تو پھرحصول تک مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ کوشش جاری رکھیں،کرکٹر
کوئی ہدف مقرر کریں تو پھرحصول تک مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ کوشش جاری رکھیں،کرکٹر: فوٹو: فائل
سگریٹ اور شراب سے دوری کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کی کامیابیوں کا راز ہے۔
بھارت کے سابق بیٹسمین نے کہا کہ میں نے والد کے کہنے پر کبھی ان دونوں چیزوں کے اشتہارات میں کام نہیں کیا، ہمیشہ خود بھی ان سے دور رہا۔انھوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی اور مجھے اشتہارت ملے تو والد نے کہا کہ کبھی سگریٹ اور شراب کے اشتہارات میں کام نہ کرنا،کہیں تمہاری وجہ سے لوگ اس جانب راغب نہ ہو جائیں، اس لیے میں نے ہمیشہ ان کی ہدایت پر عمل کیا۔ ٹنڈولکر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جب اپنے لیے کوئی ہدف مقرر کریں تو پھرحصول تک مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ کوشش جاری رکھیں۔