نذیرحسین اسپتال 24گھنٹے ایمرجنسی کیلیے کھلا رہیگامصطفی کمال
اسپتال میں علاج کے چارجز انتہائی کم ہیں،214 ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے.
اسپتال میں علاج کے چارجز انتہائی کم ہیں،214 ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے. فوٹو: فائل
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وچیف ٹرسٹی خدمت خلق فائونڈیشن مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے دکھی انسانیت کیلیے جو جذبات ہیں،اسں کا ایک عملی نمونہ خدمت خلق فائونڈیشن ہے۔
اس ادارے کے تحت جدید ترین طبی سہولیات سے مزین 75بستروں پر مشتمل نذیر حسین اسپتا ل کا افتتاح کیاجارہا ہے، جس میں214ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے،جبکہ علاج و معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے 40کنسلٹنٹس اور مایہ نازپروفیسر زکی خدمات حاصل کی گئیں ہیں،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعہ کی شام فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں منعقدہ نذیر حسین اسپتال کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مصطفی کمال نے کہا کہ نذیرحسین اسپتال میں علاج کے چارجز کراچی میں موجود کسی بھی درمیانے درجے کے اسپتال کے چارجز سے50فیصد سے بھی کم رکھے گئے ہیں اورجنرل وارڈکے مریضوںکوخصوصی ر عایت دی گئی۔
،اسپتال میںخواتین مریضوںکے لیے فیمیل سرجنز ،ڈاکٹرز ، اینیس تھیٹیسٹ، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن اور دیگرفیمیل عملہ موجود ہے،اسپتال کی فارمیسی اور مریضوںکیلیے اعلیٰ معیار اورمستند دوا ساز کمپنیوں کی ادویات استعمال ہوں گی، مریضوں کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال یا ڈائیگنوسٹک سینٹر میں منتقلی کیلیے وینٹی لیٹر سمیت تمام سہولیات سے مزین ایمبولینس فراہم کی گئی ہے،اس کے علاوہ 6بستروں پر مشتمل بچوں کا وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ الٹرا سائونڈ ڈپارٹمنٹ ،ایکسرے ڈپارٹمنٹ ،لیبارٹری ، بلڈ بینک کے شعبے بھی قائم ہیں،نذیرحسین اسپتال 24گھنٹے ایمرجنسی سہولیات فراہم کرے گا۔