مزدور رہنما کا بجلی کے اضافی بلوں کے باعث خود سوزی کا اعلان

اپریل کے مہینے سے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، شبیب بیگ کا چیف جسٹس کو خط.

اپریل کے مہینے سے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، شبیب بیگ کا چیف جسٹس کو خط. فوٹو: فائل

گلشن شمیم کے رہائشی بزرگ مزدور رہنما نے کے ای ایس سی کی جانب سے بے بنیاد بلوں کے اجرا کے خلاف خود سوزی کرنے کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق مزدور رہنما شبیب بیگ گلشن شمیم، عزیز آباد میں دو کمروں کے فلیٹ میں 11سال سے رہائش پذیر ہیں اور باقاعدگی سے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کررہے ہیں، انھوں نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ اچانک اپریل کے مہینے سے انھیں اضافی بل بھیجے جارہے ہیں انھوں نے بتایا کہ ابتدا میں ان کے پاس موبائل فون کے ذریعے ایک شخص نے رابطہ کیا جس نے اپنا نام سعید بتایا اور ایک اکائونٹ نمبر میں 15 ہزار روپے جمع کرانے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ اگر وہ یہ رقم جمع کرادیں گے تو ان کے تمام بل معاف کردیے جائیں گے۔

وہ یہ معاملہ جنرل منیجر عدنان سمیع کے علم میں لائے تو انھوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی شخص کو نہیں جانتے تاہم انھوں نے شبیب بیگ کو بھیجے جانے والے اضافی بلوں کو بھی درست کرنے سے انکار کردیا ،انھوں نے اپنے خط میںکہا ہے کہ اگر اضافی بل درست نہ کیے گئے تو وہ کے ای ایس سی ہیڈ آفس کے سامنے خودسوزی کرلیں گے۔
Load Next Story