کے ای ایس سی اور اینگرو میں4 منصوبوں پر مفاہمت ہوگئی
دونوں کمپنیاں توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنا چاہتی ہیں،سی ای او تابش گوہر.
منصوبے کے ای ایس سی اوراینگرو کی ترقی میں معاون ثابت ہونگے،علی انصاری .فوٹو: فائل
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک کثیر الجہتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
جس کی رو سے دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے منصوبوں میں تعاون کریں گے، مفاہمت کی یہ یادداشت چار کلیدی اقدامات کا احاطہ کرے گی، ان میں22 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے کے ای ایس سی کے بائیو گیس ویسٹ ٹو انرجی پاور پروجیکٹ سے کھاد اٹھانے کا معاہدہ، تھر میں3 سو سے 6 سو میگا واٹ کا کوئلے کا پروجیکٹ، کے ای ایس سی کے پیداواری پلانٹس کیلیے متبادل توانائی کے طور پر ایل این جی کی درآمد اور اینگرو کے بن قاسم میں واقع پولیمر اینڈ کیمیکل یونٹ کو65 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شامل ہیں۔
چار کلیدی اقدامات پر نجی شعبے کی دو کمپنیوں کے مابین تعاون کے اظہار کی لیے اس یادداشت پر کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تابش گوہر اور اینگرو کارپوریشن کے صدر علی انصاری نے دستخط کیے،اس موقع پر کے ای ایس سی کے سی ای او تابش گوہر نے کہا کہ'' مفاہمت کی یہ کثیر الجہتی یادداشت نجی شعبے کی دونوں کمپنیوں کے درمیان کلیدی اہمیت کی حامل ہے جو توانائی کے شعبے میں درپیش مختلف مسائل پر مل کر کام کرنا چاہتی ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ہم باہمی طور پر مل جل کر قومی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ان کلیدی منصوبوں سے مستفید ہوسکیں گے، اینگرو کارپوریشن کے صدر علی انصاری نے کہا یہ یادداشت دونوں کاروباری اداروں کو ایک دوسرے کی مہارت کا فائدہ اٹھانے میں معاون ہوگی اور دونوں کمپنیوں یعنی کے ای ایس سی اور اینگرو کیلیے اپنے اپنے حلقہ کاروبار میں مزید کامیابی اور ترقی میں معاون ہوگی، ہم صنعت اور اقتصادیات کے لیے مستحکم اقدار کی تخلیق اور فروغ میں معاون ہوں گے۔