قوم کو شر پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا غداری ہےشاہی سید

وقت صف بندی کاہے،مبہم باتیں کرنا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے

فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پختون ثقا فت و روایات اور دینی اقدارکی پاسداری اب ہم سب کا فریضہ بن چکا ہے۔


ہم سب کو سچ بولنے کی ہمت پیدا کرتے ہوئے حقیقت پسندی سے کام لینا ہوگا، قوم کو چند مٹھی بھر شر پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑنا غداری سے کم نہیں، قوم کو انتہا پسندی کے عفریت کے سامنے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کا وقت گزر چکا ہے، یہ وقت دہشت گردوں کی مخالفت اور حمایت کی صف بندی کاہے مبہم اور گول مول باتیں کرکے عوام کو لالی پاپ دینے کی کوشش ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان علم کے حصول میں میں مصروف طلبا کے مجموعے کو کہا جاتا ہے جن کو ہمارے پختون معاشرے میں عزت احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کرائے کے قاتل علم کے طلب گاروں کے نام کو ناپاک عزائم کیلیے استعمال کر رہے ہیںمذہبی جماعتوں کو صرف مذمت کے بجائے آگے آکر اس گھنائونے عمل کو فی الفور بند کروانا ہوگا۔
Load Next Story