ممتاز قادری کا دفاع قانون کے تحت کرینگے ثروت اعجاز

اپریل کے مہینے سے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، شبیب بیگ کا چیف جسٹس کو خط.

اپریل کے مہینے سے اضافی بل بھیجے جارہے ہیں، شبیب بیگ کا چیف جسٹس کو خط. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے تحت گستاخ آمیز فلم کیخلاف اور ممتاز قادری کی حمایت میں سندھ بھر میں مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں توہین آمیز فلم کے ذمے داران کو اسلامی ممالک کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


مرکز اہلسنّت پر رابطہ کمیٹی ، علما بورڈ کے اجلاس سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کا دفاع آئین و قانون کے تحت کریں گے حکومت پاکستان ممتاز حسین قادری کا کیس شرعی عدالت میں چلانے کے لیے احکامات صادر کرے، پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے مگر کراچی میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کی ذمے دار حکومت اور اس کے اتحادی ہیں ، انھوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل کی دلدل میں جمہوریت کے دعویداروں نے ہی دھکیلا ہے۔

ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں عوام کو روٹی کی جگہ گولی، کپڑے کی جگہ کفن اور مکان کی جگہ قبر ملی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہی ہے حکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری سمیت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے، انھوںنے کہا کہ 19-18اور 20 ویں ترمیم سے عوام کے حقوق پر شب خون مارا گیا ہے اور اس سے ان کے ذاتی مفاد تو حاصل ہوسکتے ہیں لیکن عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے آج تک عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی بل پیش نہیں کیا گیا جو کہ عوام دشمنی اور جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے۔
Load Next Story