نیب نے نادہندہ بروکرزکیخلاف کارروائی کافیصلہ کیاعارف حبیب

سرگرم اسٹاک ممبران کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا جب کہ بنیادی اشاریے مستحکم اور بہترہیں

سرگرم اسٹاک ممبران کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا جب کہ بنیادی اشاریے مستحکم اور بہترہیں، عارف حبیب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سابق صدر عارف حبیب نے کہا ہے کہ نیب اور ایس ای سی پی نے صرف ان اسٹاک بروکروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جوبے قاعدگیوں میں ملوث یاسرمایہ کاروں کے نادہندہ ہیں اوروہ عوام کا سرمایہ واپس کرنے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں۔


''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نیب سرگرم اسٹاک ممبران کے خلاف نہیں بلکہ ایس ای سی پی کے اشتراک سے صرف نادہندہ بروکرز سے ریکوری کی حکمت عملی پرکاربند ہے لیکن مارکیٹ میں اس حوالے سے منفی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں جس سے مارکیٹ میں اضطراب کی کیفیت میں اضافہ ہوگیا اورمندی کی بڑی لہررونما ہوئی۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ تمام منفی افواہوں کے باوجود بنیادی اشاریے مستحکم اور بہتر ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں انویسٹمنٹ پوٹینشل بدستورموجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اسٹاک ایکس چینجز میں کلائنٹ لیول مارجن کو مانیٹرکرنے کی غرض سے سسٹم کو ڈیولپ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story