زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا چھٹا کانو وکیشن طلبہ کو پی ایچ ڈی سمیت دیگر ڈگریاں اور میڈل دیے گئے

طالبعلموں و اساتذا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے بیرون ملک بھیج رہے ہیں، وائس چانسلر.

طالبعلموں و اساتذا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے بیرون ملک بھیج رہے ہیں، وائس چانسلر. فوٹو: فائل

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے چھٹے کانووکیشن میں 2 طالبعلموں کوپی ایچ ڈی، 81 کو پوسٹ گریجویٹ اور410 طلبہ و طالبات کومختلف شعبوں میں گریجویٹس کی ڈگریاں اورمیڈل دیے گئے ۔


تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کاچھٹاکانووکیشن یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹراے کیو مغل نے کی۔ کانووکیشن میں2 طالبعلموں کوپی ایچ ڈی، 81کو پوسٹ گریجویٹ اور 410 طلبہ و طالبات کومختلف شعبوں میں گریجویٹس کی ڈگریاں دی گئیں۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنیوالے 3 طالب علموں کو 15 گرام کے گولڈ،21 کو 10 گرام کے گولڈ،14 کو 15 گرام کے چاندی کے میڈل جبکہ 18 طالب علموں کو10 گرام چاندی کے میڈل دیے گئے۔

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر اے کیو مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے مقامی سطح پر پی ایچ ڈی اور ایم فل کے پروگرام متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے طالب علموں و اساتذہ کو اسکالر شپ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کرنے کیلیے بیرون ممالک بھیجا جا رہا ہے، یونیورسٹی نے رواںسال انڈومینٹ فنڈ متعارف کرایا ہے جسکے تحت 100مستحق طالب علموں کو 10 ہزار روپے فی طالب علم کے حساب سے سالانہ اسکالر شپ دی گئی ہے جبکہ رواں سال کے رجسٹرڈ کاشتکاروں میں دو دو ایکڑ کا بیج مفت فراہم کیا گیا ہے۔ کانووکیشن میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے وائیس چانسلر اعظم حسین یوسفانی،رجسٹرار زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام، حفیظ اللہ میمن، پرووائیس چانسلر ڈاکٹر آربی میر بحر، تعلیمی ماہرین اور اعلیٰ افسران سمیت طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
Load Next Story