شیطانی فلم اورڈرون حملوں کیخلاف ملک گیر مظاہرےریلیاں

مذمتی قرارداد پاس کر کے بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیں،امیر حمزہ، عبدالرحمان مکی کا خطاب

مذمتی قرارداد پاس کر کے بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیں،امیر حمزہ، عبدالرحمان مکی کا خطاب

لاہور:
شیطانی فلم اور ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیراحتجاج کا سلسلہ تیزہوگیا۔


نمازجمعہ کے بعد لاہور میںجماعۃالدعوۃ کے زیراہتما م حرمت رسول ؐ مارچ میں سیکڑوں افرادنے شرکت کی، فیصل آباد میں جماعۃ الدعوۃ شعبہ گونگے،بہرے اور نابینا افرادکی طرف سے حرمت رسول ؐ ریلی نکالی گئی، نارووال، سرگودھا، سیالکوٹ،خانیوال، اسلام آباد،کراچی و دیگر شہروں میں بھی جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جامع مسجد بلال شاہدرہ ٹائون سے شاہدرہ چوک تک حرمت رسول ؐمارچ کیاگیا، تحریک حرمت رسول ؐ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے شاہدرہ چوک میں شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کا گستاخانہ فلم کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کرکے خاموشی سے بیٹھ جانا مسئلہ کا حل نہیں۔

اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس بلا کرمشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے ، صلیبیوں و یہودیوں کی گستاخیاں روکنے کے لیے مسلمان جہادکا راستہ اختیار کریں،جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماحافظ عبدالرحمان مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ حرمت رسول ؐ کے مسئلے پرتمام مذہبی جماعتیں اورعوام متحد ہیں، مسلم دنیاکے حکمرانوں کو بھی نبی کریم ؐ کی عظمت کے لیے متحد ہونا ہوگا،جماعۃ الدعوۃ لاہورکے امیرمولانا ابوالہاشم نے جامع مسجد القادسیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدراوباما توہین آمیزفلم بنانے اورخاکے شائع کرنے والوںکو شہہ دے رہا ہے۔
Load Next Story