نوازکوگرفتاربیگ اوردرانی کامعاملہ فوج کودیا جائے فوادچوہدری
شریف برادران کا نام نہیں آیا، پیسے لینے والوںکوسزا ملنی چاہیے،طارق عظیم
نوازکانام واضح ہے،محمودالرشید،معاملہ حکومت کے پاس چلاگیا،جسٹس طارق،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت تاریخی ہے اس کیس کا فیصلہ ہونے میں 16 سال لگ گئے تاہم سارے حقائق اور سچ عوام کے سامنے آگیاہے۔
پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' کے اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال کی سمری یہ ہے کہ غلام اسحٰق خان نے بینظیرحکومت ختم کرنے کے لیے ایک سیل بنایا، یونس حبیب کے ذمے پیسے کاانتظام کرنا تھا،آئی جے آئی الائنس بنایا گیا اور نوازشریف دوتہائی اکثریت سے وزیراعظم بن گئے۔ بینظیر نے اسی وقت کہاتھا کہ انتخابات میں شدیددھاندلی ہوئی ہے۔ حکومت نے صرف دوفیصلے کرنے ہیں ایک تویہ کہ نوازشریف کوگرفتارکیا جائے دوسرا اسلم بیگ اور اسددرانی کا معاملہ فوج کے سپردکردیا جائے۔
پیسے لینے اوردینے والوںکے نام سامنے ہیں اب چالان کٹنا ہے اورتحقیقات ہونی ہیں۔ن لیگ کے رہنما طارق عظیم نے کہاکہ ہم عدلیہ کے فیصلے کااحترام کرتے ہیں اس میں شریف برادران کانام سامنے نہیں آیا، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ،جس نے پیسے لیے ان کو سزا ملنی چاہیے۔ پیسے کے لین دین میں شریف برادران کاکوئی تعلق نہیں اس پروپیگنڈے کو بند ہوجانا چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے کہاکہ کاش یہ فیصلہ آنے میں 16 سال نہ لگتے، آج پییلزپارٹی کو بھی بولنے کا موقع مل گیا ہے، فیصلے کے باوجود ہمیں خدشہ ہے کہ کہیںدونوں بڑی سیاسی جماعتیں آپس میں مک مکا نہ کرلیں ۔ ساری گیم میںنوازشریف کا نام واضح ہے۔ جسٹس (ر) طارق محمودنے کہاکہ جن کے خلاف ثبوت لائے گئے ان کے چالان کٹیںگے فی الحال کسی کا نام کھل کر سامنے نہیں آیا، ابھی تحقیقات کا عمل باقی ہے ۔اب سارا معاملہ حکومت کے پاس چلا گیا ہے۔