سی آئی اے نے پاکستان اور یمن میں حملوں کیلئے مزید ڈرون مانگ لیے
ڈرون طیاروںکے بیڑے کووسعت دینے کی تجویز ڈیوڈ پیٹریاس نے دی،پنٹاگان نے مخالفت نہیں کی،وائٹ ہائوس کی منظوری کاانتظار
ڈرون طیاروںکے بیڑے کووسعت دینے کی تجویز ڈیوڈ پیٹریاس نے دی،پنٹاگان نے مخالفت نہیں کی،وائٹ ہائوس کی منظوری کاانتظار فوٹو: فائل
سی آئی اے نے وائٹ ہائوس پر زوردیاہے کہ وہ مسلح ڈرونز کے بیڑے کو وسعت دینے کی منظوری دے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے وائٹ ہائوس کوتجویزدی ہے کہ پاکستان اوریمن سمیت دہشت گردی سے متاثرہ خطوںمیں ڈرون حملوں کیلیے جاسوس طیاروں کی تعدادبڑھائی جائے ، امریکی عہدیداروں کے مطابق اگر یہ تجویز منظورہوگئی تو پچھلے چند سالوںکی فہرست کومدنظر رکھتے ہوئے ایجنسی کو 10 طیارے مل سکتے ہیں جس سے پاکستان اور یمن میں سی آئی اے کی ڈرون حملوںکی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔
ڈرون طیاروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی تھی اور امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے بھی اس تجویز کی مخالفت نہیں کی ،اب وائٹ ہائوس کی منظوری کاانتظارہے، ایک اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کی تجویز کو اوبامہ کے مشیر انسداد دہشت گردی جان برینن کی قیادت میں ٹیم کو زیرغور لانا ہوگا۔ اخبار کے مطابق اگرچہ پاکستان میں ڈرون حملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور رواں سال صرف 40 حملے ہوئے تاہم اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی پٹرولنگ میں کمی نہیں آئی، اسی طرح سی آئی اے نے سٹیلتھ سرویلنس طیاروں سے نگرانی بھی جاری رکھی ہے۔