سندھ میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،اسکیموں کوجلد مکمل اورمعیاربرقراررکھاجائے، قائم علی شاہ
کرسچن نمائندوںکی بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ، چرچ کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
جس میںمحکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی طرف سے صوبہ سندھ کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2012-13کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیموں پرہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جاری اسکیموں کوجلد مکمل اورکام کا معیاربرقراررکھاجائے۔مکمل شدہ اسکیموں کی مانیٹرنگ کی جائے پراجیکٹس کے لیے محکمہ خزانہ مقررہ وقت پر فنڈس مہیا کرے اور جاری اسکیموں کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2012-13 میں 161.00بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں امید ظاہر کی گئی کہ 7سو رواں ترقیاتی منصوبے رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کیے جائیں گے جن میں سے450سے 5سو تک اسکیمیں فروری 2013تک مکمل ہوں گی۔ صوبے میں مجموعی طور پر 1288 رواں اسکیمیں ہیں ۔دریںاثنا کرسچن نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ موجودہ منتخب حکومت اقلیتوں کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہے اورانھیں تمام شعبوںمیں یکساں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔اس موقع پر پاکستان چرچ کے مسینجرایڈگر پینا پارا اور ٹومی سلاو ڈیوکز نے وزیراعلیٰ سندھ کو چرچ کے چند اہم مسائل سے آگا ہ کیا۔ قائم علی شاہ نے وفد کومسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔