لاپتہ افرادپرسفارشات سلامتی کمیٹی اجلاس سے اکثرارکان غیرحاضر
اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی،عیدکے بعدلاپتہ افرادسفارشات کوحتمی شکل دینگے،رضاربانی.
اجلاس بغیرکارروائی کے ملتوی،عیدکے بعدلاپتہ افراد سفارشات کوحتمی شکل دینگے، رضاربانی. فوٹو : فائل
لاہور:
لاپتہ افرادکے حوالے سے سفارشات کوحتمی شکل دینے والی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس کسی کارروائی کے بغیرختم ہوگیا۔
جمعے کوکمیٹی کا اجلاس پیپلزپارٹی کے سینیٹررضاربانی کی زیرصدارت اسلام آبادمیںہواجس میں مولانافضل الرحمن، مشاہدحسین، اسحق ڈار، حیدرعباس رضوی اور دیگر ارکان شریک ہوئے، میڈیا سے گفتگو میں رضاربانی نے کہاکہ اجلاس میں کچھ کمیٹی ارکان غیرحاضرتھے لہٰذاسفارشات پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ان کاکہناتھاکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیٹی کسی قسم کے دبا ئوکاشکارنہیں،کمیٹی کاآئندہ اجلاس اب عیدکے بعد ہو گاجس میں سفارشات کوحتمی شکل دی جائیگی، آئی این پی کے مطابق کمیٹی کے غیرحاضرارکان میں اسفند یارولی، منیر اوکزئی، آفتاب شیرپائو، قمر الزمان کائرہ،ندیم افضل گوندل،میرحاصل بزنجو اور میراسراراللہ زہری شامل ہیں۔