سرینگر نامعلوم مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ ایک ملازم ہلاک

2افرادزخمی، فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

2افرادزخمی، فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے سلور اسٹار ہوٹل پر فائرنگ کردی جس میں ہوٹل کا ایک ملازم ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افراد کے مطابق نماز ظہر کے فوراً بعد انھوں نے مسجد کی پہلی منزل سے دھواں اٹھتے دیکھا ۔

خورشید احمد نامی ایک شخص نے بتایا کہ صاف پتہ چل رہا تھا کہ مسجد کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیم نے اپنے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران سرینگر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، عبدالغنی بٹ اور یاسین ملک سمیت حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ حریت رہنماؤں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں اپنی حالیہ رپورٹ پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کی ٹیم کی تعریف کی۔
Load Next Story