بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی

حکومت کی طرف سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت سے منصوبوں کا خاصے دھوم دھڑکے سے افتتاح کیا گیا ہے

وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے طویل اور مختصر مدتی حکمت عملی کے تحت کام کرے۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE:
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں2.19 روپے فی یونٹ کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان وزیر اعظم نے گزشتہ روز وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی اور استعداد کار میں بہتری کے فوائد صارفین کو منتقل کرتی رہے گی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن یہ کمی اس سے زیادہ ہونی چاہیے تا کہ جہاں گھریلو صارفین کو سکھ کا سانس نصیب ہو گا وہاں ہماری صنعتی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی کم ہو گی جس سے برامدات کو فروغ ملے گا جو کہ فی الوقت خطے میں سب سے کم برامدات کرنے والا ملک ہے۔


حکومت کی طرف سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت سے منصوبوں کا خاصے دھوم دھڑکے سے افتتاح کیا گیا ہے مگر ابھی تک ان منصوبوں کی پوری افادیت سامنے نہیں آئی۔ وزیر اعظم کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی آئندہ مہینوں میں نان سبسڈی صارفین کے بجلی کے بلوں میں عکاسی ہو گی۔ جس ملک میں بجلی سستی ہو گی۔

وہاں پر پیداوار زیادہ ہو گی۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے طویل اور مختصر مدتی حکمت عملی کے تحت کام کرے۔ جہاں بجلی کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے وہاں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔
Load Next Story