عمران خان لاہور میں تحریک انصاف کےمنتخب نمائندوں سے ناراض

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشیداور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں سے اس معاملے پر وضاحت مانگی جائے گی۔ فوٹو : آن لائن

MOSCOW:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ متبادل امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے پارٹی امیدواروں کی جانب سے متبادل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب کرانے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور این اے 126سے ایم این اے شفقت محمود کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں سے اس معاملے پر وضاحت مانگی جائے گی۔


 

 
Load Next Story