دورۂ زمبابوے یونس کی واپسی کیلیے کوششیں دم توڑ گئیں
اظہراور سرفراز نے حج کی ادائیگی کے بعدآرام کی تجویز مسترد کردی،اسکواڈز کا آج اعلان، 5 روزہ تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا
اظہراور سرفراز نے حج کی ادائیگی کے بعدآرام کی تجویز مسترد کردی،اسکواڈز کا آج اعلان، 5 روزہ تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا فوٹو : اے ایف پی
یونس خان کی ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے کوششیں دم توڑ گئیں، ٹیم مینجمنٹ سلیکشن کی پالیسی میں تسلسل برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیکٹرز،ہیڈ کوچ وقار یونس، دونوں کپتانوں شاہد آفریدی اور اظہر علی نے مشاورت مکمل کرلی، زمبابوے سے سیریز کیلیے اسکواڈز کا اعلان بدھ کو متوقع ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچزکی تیاری کیلیے مختصر کیمپ 17سے 22ستمبر تک لاہور میں لگایا جائے گا، جس کے بعد عید سے ایک روز قبل قومی ٹیم 24ستمبر کو ہرارے روانہ ہوگی، پہلا ٹی ٹوئنٹی27 اوردوسرا 29 تاریخ کو کھیلا جائے گا، اظہر علی، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت کیلیے روانہ ہوں گے اوراظہرعلی اورسرفرازاحمد نے حج کی ادائیگی کے بعدآرام کی تجویز مسترد کردی۔5روزہ تربیتی کیمپ جمعرات سے شروع ہوگا،گرین شرٹس24 ستمبرکو ہرارے روانہ ہونگے۔
لہٰذا وکٹ کیپر بیٹسمین ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل پائیں گے،27ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد تینوں کرکٹرز یکم اکتوبر کو شیڈول پہلے ون ڈے کیلیے دستیاب ہوں گے۔
دوسرا ایک روزہ میچ3 اور تیسرا 5تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حج سے واپسی کے بعد کم وقت کو دیکھتے ہوئے اظہر علی و دیگر کرکٹرز کو آرام دے کر کمزور حریف کیخلاف نئے ٹیلنٹ کی آزمائش کا پلان بنایا جارہا تھا لیکن میڈیا میں متبادل کپتانوں کے نام گردش میں دیکھ کر ون ڈے کپتان نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے اصرار کرکے زمبابوے میں ٹیم کی قیادت کو یقینی بنایا،دوسری جانب کامران اکمل کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی نے سرفراز احمد کو بھی چوکناکردیا، وکٹ کیپر بیٹسمین کو پہلے بھی کئی بار باہر بٹھاکر محمد رضوان کو موقع دیا جاتا رہا ہے،اس لیے انھوں نے بھی حج کے بعد گھر میں آرام کرنا پسند نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ سلیکشن پالیسی میں تسلسل برقرار رکھنے کی خواہاں ہے، سری لنکا کو ہوم گراؤنڈز پر زیر کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے والے اسکواڈز کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی، یونس خان کو ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا موقع دینے کو پرفارم کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کی حق تلفی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے،اس لیے ایسا ممکن نہیں لگتا، سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین اور یاسرشاہ کی جگہ بھی نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
بلال آصف مضبوط امیدوار ہیں، انجری کی وجہ سے آئی لینڈرز کیخلاف محدود اوورز کے میچز نہ کھیل پانے والے وہاب ریاض کی واپسی سے سہیل تنویر باہر ہوجائیں گے، ون ڈے اسکواڈ سے احسان عادل کو رخصت ہونا پڑے گا۔
گذشتہ زمبابوین ٹور میں پاکستان کی ایک ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست پر دنیائے کرکٹ حیرت میں ڈوب گئی جبکہ ملک میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی تھی،رواں سال ہوم سیریز میں بھی مہمانوں نے گرین شرٹس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا، ٹیم مینجمنٹ یو اے ای میں انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل ایسا کوئی خطرہ مول لینے کیلیے تیار نہیں کہ ٹیم کا مورال گر جائے۔