قطر سے ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ طے پا گیا وزیر پٹرولیم
قیمت7.7 ڈالر فی کیوبک فٹ مقرر کی، منصوبے پر کام روکنے کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں
قیمت7.7 ڈالر فی کیوبک فٹ مقرر کی، منصوبے پر کام روکنے کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں فوٹو: فائل
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر کی حکومت کے ساتھ ایشیا کی تاریخ کا سستا ترین ایل این جی معاہدے طے پا گیا ہے۔
اے پی پی کے مطابق ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گیس کی قیمت7.7 ڈالر فی کیوبک فٹ مقرر کی گئی ہے اور یہ معاہدہ قلیل مدتی ہے۔ معاہدے کے تحت سالانہ ایل این جی کے 24 کارگو جہاز ملک میں گیس کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے اور کارگو جہاز کا بندرگاہ کا ایک دن کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہوگا۔ ابھی تک قطر کیساتھ کوئی طویل مدتی معاہدہ نہیں کیا۔
آئی این پی کے مطابق پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ایل این جی منصوبے پر کام روکنے کیلیے دھمکیاں مل رہی ہیں، منصوبے کو ختم کرنے کیلیے آئل مافیا نے بھاری رشوت کی پیش کش کی ہے۔
انھوں نے عمران خان کو قطر کیخلاف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکچھ سمریز پر دستخط کرنے کیلیے انھیں بھاری فوائد کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایسے افراد کو بے نقاب کرنے کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے وہ تعمیری کام کرنا چاہتے ہیں۔